23 اکتوبر 2011 - 20:30

لاہور… ڈینگی وائرس سے آج مزید 5 جانیں ضائع ہو گئیں۔ شہر میں مرنے والوں کی تعداد 245 جبکہ پنجاب میں 277 ہو گئی ہے۔

ابنا: طبی ماہرین کے مطابق موسم میں بہتری کے باعث ڈینگی مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لاہور میں ڈینگی نے آج بھی کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ میو اسپتال میں بادامی باغ کا 28 سالہ ابرار 3 روز سے زیر علاج تھا تاہم ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔ جبکہ قصور کا 22 سالہ رضوان، شیخوپورہ کا 22 سالہ محمد عمر ، کوٹ لکھپت کا 34 سالہ خالد، اور ٹاوٴن شپ کا 85 سالہ اشرف جناح اسپتال لاہور میں ڈینگی کے باعث دم توڑ گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 174 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کے بعد پنجاب میں مریضوں کی تعداد 18 ہزار 684 جبکہ لاہور میں 184 ڈینگی کیسز سے مجموعی تعداد15 ہزار 893 ہو گئی ہے۔ اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبہ میں لوگوں کی آمد جاری ہے تاہم محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ موسم میں تبدیلی سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں قدرے کمی آئی ہے۔  ...........

/169